
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو 'عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔
https://twitter.com/mkatju/status/1101146551420968960
سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں، 'پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ یکم مارچ کو پاکستان کی تحویل میں موجود بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو ' امن اور خیرسگالی کے طور پر' رہا کردیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی امن اور تناؤ کم کرنے کی خواہش کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔