منشیات کے اسمگلر شدت پسندوں کو فنڈز دیتے ہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

اسی بناء پر مذموم کاروبارکرنے والے ہماری نئی نسل کی تباہی اور معاشرے کے سکون کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں


Numainda Express August 02, 2013
اسی بناء پر مذموم کاروبارکرنے والے ہماری نئی نسل کی تباہی اور معاشرے کے سکون کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمدخان نے کہاہے کہ شدت پسندوں کی کارروائیوں کے لیے سب سے زیادہ فنڈزمنشیات اسمگلنگ سے پورے کیے جاتے ہیں۔

اسمگلر شدت پسندوںکی کارروائیوں کے لیے رقم دیتے ہیںاور اسی بناء پریہ مذموم کاروبار کرنے والے ہماری نئی نسل کی تباہی اورمعاشرے کے چین اورسکون کی تباہی کاباعث بن رہے ہیں۔



یہ مافیا اپنے مقصدکے لیے خواتین کوبھی استعمال کرتا ہے، عدالت نے چرس اسمگل کرنے کے الزام میںگرفتار ایک ملزم کی ضمانت پررہائی کی استدعا مستردکرتے ہوئے4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے جبکہ میاں بیوی کی درخواست ضمانت پر خاتون کی رہائی کا حکم دیدیا۔