ورلڈکپ ٹیموں کو 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے نام دینا ہوں گے

تمام شریک ممالک کے پاس 22 مئی تک اسکواڈز میں ردوبدل کی سہولت موجود ہو گی۔


Sports Desk March 14, 2019
تمام شریک ممالک کے پاس 22 مئی تک اسکواڈز میں ردوبدل کی سہولت موجود ہو گی۔فوٹو:فائل

لاہور: ورلڈکپ کیلیے تمام ٹیموں کو 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے نام دینا ہوں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے پلیئرزکے نام دینے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت اب ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے نام دینے کے بجائے 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے ہی نام دینا ہوں گے۔

تمام شریک ممالک کے پاس 22 مئی تک اسکواڈز میں ردوبدل کی سہولت موجود ہو گی، اس کے بعد صرف انجری کی صورت میں ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے ہی تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔

مقبول خبریں