کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی چیف شان کیرل بھی کراچی پہنچ گئے

شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا


Sports Reporter March 15, 2019
شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکوریٹی چیف شان کیرل بھی کراچی پہنچ گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکوریٹی چیف شان کیرل نے کراچی آمد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے آئی سی سی کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ٹیم سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں