شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019
بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے، وزیر ریلوے

بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے، وزیر ریلوے

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں تمام ثبوت نیب کو پیش کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا، وزیرریلوے نے نیب راولپنڈی میں ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد نیب کو پیش کردیے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کو تمام شواہد دیدیئے ہیں ان کی تمام جائیدادیں باہر ہیں، وہی ثبوت جو سپریم کورٹ میں دیئے آج انہیں دیئے ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلے چیلنج دیا تھا کہ آجائیں، بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ٹرمینل ون کا ٹھیکہ 2 لاکھ 72 ہزارروپے یومیہ پردیا گیا، دوسرا ٹھیکہ اقبال زیڈ احمد کو مہنگے داموں دیا گیا، 13 عشاریہ 37 فیصد سلیب پر ایک ٹھیکہ دیا دوسرا 11 عشاریہ 62 پر دیا گیا، انہوں نے 3 یا 4 کروڑ ڈالر حسن داؤد کو روزانہ کی بنیاد پر دینا تھے، جاسم کے بھائی کی بھی ایک کمپنی تھی،پاکستان سے پی ایس او ہے، یہ وہی جاسم ہے جس کاقطری خط نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔