وزیراعظم کا اضافی گیس بلوں کی رقم واپسی کیلیے فنڈز مختص کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔ فوٹو:فائل

سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، گیس بلوں کی اضافی رقم واپسی کے لیے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ گیس بلوں کی اضافی رقم مرحلہ وار بنیادوں پر واپس کی جائی گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال جون تک تمام اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔