اڈیالہ جیل کے باہر 4 بلٹ پروف بنکرز بنانے کا فیصلہ

سیکیورٹی کیلیے اقدام،موبائل فونزکے استعمال کوروکنے کیلیے خفیہ سیل قائم ، ذرائع


INP August 08, 2013
سیکیورٹی کیلیے اقدام،موبائل فونزکے استعمال کوروکنے کیلیے خفیہ سیل قائم ، ذرائع

ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی کی بڑی اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کیلیے 4بلٹ پروف بنکرز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ منظوری دے دی۔

عید کے بعد کام کا باقاعدہ آغازکردیا جائے گا، بدھ کو ذرائع کے مطابق صوبائی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے انجینئرز نے بلٹ پروف بنکرز بنانے کے حوالے سے سروے بھی مکمل کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ عیدکے بعد ان بنکرزکی تعمیرکا باقاعدہ آغازکردیا جائیگا۔



جبکہ دوسری طرف جیل میں موبائل فونزکے استعمال پرمکمل پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس پرسختی سے عملدرآمدکیلیے جیل میں خفیہ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے جوتمام امور کی نگرانی بھی کرے گا۔