ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی ایک اور معصومانہ ویڈیو وائرل

احمد شاہ کی نئی ویڈیو میں وہ حواس خمسہ سے متعلق بتاتے نظر آرہے ہیں


ویب ڈیسک March 27, 2019
احمد شاہ وائرل ہوتی اس ویڈیو میں انسانی حس سے متعلق بتاتے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

معصومانہ انداز میں ٹیچر پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہونے والے احمد شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

احمد شاہ اپنی اس ویڈیو میں غصہ کرنے کے بجائے ایک شوخیہ انداز کے ساتھ سامنے ہیں جس میں وہ پانچوں حسیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں احمد ابتداء میں سلام کرتے ہیں اور اپنا نام بتاتے ہیں کہ میرا نام احمد شاہ ہے اور میں پلے گروپ کلاس میں پڑھتا ہوں تاہم اسی دوران احمد کھانسی آنے کی وجہ سے مسکراتے ہیں۔



احمد شاہ کھانسنے کے بعد کچھ بتانا چاہتے ہیں تاہم وہ بھول جاتے ہیں لیکن وہاں موجود ایک خاتون اور مرد حواس خمسہ کے بارے میں بتاتے ہیں اور پھر احمد اپنے دل موہ لینے والے انداز میں بتاتے ہیں کہ انسان کے پانچ حسیں ہوتی ہیں جس میں دیکھنا ،سننا ،سونگھنا ، چکھنا اور محسوس کرنا شامل ہیں۔


ویڈیو کے آخری میں احمد شاہ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیرباد کرتے ہیں اور ہاتھوں کے ذریعے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پشاور سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنا بیگ واپس مانگنے کے لئے استاد پر غصہ کرتے ہیں اور انہیں معصومانہ انداز میں دھمکاتے ہیں کہ اگر بیگ واپس نہیں دیا تو میں چھٹی بند کردوں گا۔تاہم اُن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی شوز میں بھی شرکت کی۔