معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

شوبز رپورٹر  بدھ 27 مارچ 2019
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ فوٹو : فائل

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام  29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔