
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران ایک بارپھرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دوکشمیری شہید ہوگئے۔ وادی میں دودن میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔