لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ملزم کے خلاف بچی کے ماموں ذوالفقار حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج


سید مشرف شاہ August 22, 2025

لاہور:

سمن آباد پولیس نے بچی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق 14 سالہ یتیم بچی ردائے زینب اپنے ماموں کے ساتھ سمن آباد میں رہتی ہے جسے ملزم رکشہ ڈرائیور ندیم رکشہ پر شادمان اکیڈمی چھوڑنے جاتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ندیم بچی کو رکشہ پر بٹھاتے اور اتارتے نازیبا حرکات اور ہراساں کرتا تھا، ملزم بچی کو دھمکاتا اگر کسی کو بتاؤ گی تو تمہاری عزت خراب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچی نے رکشہ ڈرائیور کے ہراساں کرنے پر گھر بتایا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا،  ملزم کے خلاف بچی کے ماموں ذوالفقار حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان بلکل قابل برداشت نہیں۔

مقبول خبریں