پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2019
قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ (فوٹو: فائل)

قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 50 پیسے اضافے جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔