ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، علیم ڈار

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 29 مارچ 2019
انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا، علیم ڈار

انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا، علیم ڈار

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا، سابق آئی سی سی امپائر اسٹیو بکنر کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے میرے 3 میچ باقی ہیں۔علیم  ڈارایل سی سی اے میں شیڈول قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ علیم ڈارکا مزید کہنا تھا انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔