حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایات دی ہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 05, 2019
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر آپریشن شروع کیا جائے گا، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں، اور اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

مقبول خبریں