پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 7 اپريل 2019
رہا ہونے والے بھارت ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

رہا ہونے والے بھارت ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے جب کہ 260 مزید بھارتی ماہی گیروں کو مرحلہ وار رہا کیا جائے گا، رہا ہونے والے ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

Indian-Fishermen-release-at-07-April-2019-2

بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں براستہ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Indian Fishermen release at 07 April 2019

آج رہا ہونے والے 100بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے دیے گئے ہیں جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

Indian Fishermen release at 07 April 2019 3

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔