وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ کی یہودی آبادیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک  اتوار 7 اپريل 2019
ہر حال میں اسرائیلی حاکمیت کو برقرار رکھیں گے۔ نیتن یاہو فوٹو : فائل

ہر حال میں اسرائیلی حاکمیت کو برقرار رکھیں گے۔ نیتن یاہو فوٹو : فائل

تل ابیب: وزیراعظم نیتن یاہو نے حالیہ انتخاب میں کامیابی کی صورت میں غزہ پٹی کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں ان کی حکومت پہلی فرصت میں مقبوضہ غزہ پٹی کے علاقے میں موجود یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دی گی۔

اسرائیل میں الیکشن 9 اپریل کو منعقد ہورہے ہیں اور کرپشن الزامات میں پھنسے وزیراعظم نیتن یاہو کے پاس دوسری بار منصب سنبھالنے کے لیے کارکردگی نام کی کوئی چیز نہیں اس لیے وہ مسلمان دشمن عزائم کا اظہار کر کے یہودی ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن الزامات پر ایک ماہ میں تیسری بار تفتیش

ایک چینل سے گفتگو میں بھی نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں فلسطینی بستیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔