غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے وزیراعظم

عوام پرسرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ


ویب ڈیسک April 08, 2019
عوام پرسرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت عدم مساوات کے خاتمے، عوام پر سرمایہ کاری اور نظر انداز کئے گئے اضلاع پر کام کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام پر اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت میں کمی پروگرام میں 4 شعبوں اور 115 پالیسی اقدامات پرتوجہ دی جارہی ہے، احساس پروگرام کامقصدعدم مساوات کاخاتمہ، عوام پرسرمایہ کاری اور پسماندی اضلاع کی ترقی ہے۔