ہمارے ہاتھ صاف ہیں پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2019
پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے،شہبازشریف، فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے،شہبازشریف، فوٹو: فائل

 لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکبھی متعلقہ ڈاکٹر اور کبھی مشینیں دستیاب نہیں ہوتیں تھیں، ہم نے قوم کی خدمت کی ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے اور عمران خان کی شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں تاہم حکومت مخالف تحریک چلانے کافیصلہ وقت آنے پر ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف لندن روانہ

واضح رہے کہ شہبازشریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کے لئے لندن گئے ہیں  جہاں وہ حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔