اغوا برائے تاوان میں ملوث 2ملزمان کو عمر قید کی سزا

ملزمان نے صنعت کار ناصر کے بجائے غلطی سے انکے ملازم کو اغوا کرلیا تھا


Staff Reporter August 17, 2013
استغاثہ کے مطابق 26اکتوبر 2009کو ملزمان نے گودام چورنگی کے قریب کورنگی انڈسٹریل ایریا کے صنعت کار ناصر محمود کو اغوا کرنے کی غرض سے ان کی گاڑی روکی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج انند رام سیرانی نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث مجرم رانا خالد اور عبدالغفار انصاری کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

جبکہ مقدمے میں شریک ملزم معین مرزا کو عدم ثبوت پر بری کردیا، استغاثہ کے مطابق 26اکتوبر 2009کو ملزمان نے گودام چورنگی کے قریب کورنگی انڈسٹریل ایریا کے صنعت کار ناصر محمود کو اغوا کرنے کی غرض سے ان کی گاڑی روکی تھی اور ان کے گھریلو ملازم فرحان کو صنعت کار سمجھ کر اغوا کرلیا تھا تاہم ملزمان نے ڈھائی لاکھ کے عوض اسے رہا کردیا تھا۔



لیکن گاڑی واپس نہیں کی تھی، 13نومبر کو تھانہ کورنگی اینڈسٹریل ایریا نے ملزمان کو گاڑی سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، دوران سماعت ملزمان کو مغوی فرحان نے اور تاوان کی رقم وصول کرنے پرمزکورہ ملزمان کو مدعی نے شناخت کیا تھا جبکہ تیسرے ملزم معین مرزا کے خلاف کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے تھے۔