- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی لاڑکانہ سے برآمد
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی
کراچی: نجی اسپتال کی مجرمانہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔
کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹادی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کرائی گئی ہے، آج صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے، سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسپتال عملے کی مبینہ غفلت سے 9 ماہ کی بچی وینٹی لیٹر پر پہنچ گئی
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے اور آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، نشوا کے والد نے عوام سے بچی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچی کو غلط انجکشن لگانے کا مقدمہ درج، دھمکی دینے والا ایس پی گلشن معطل
واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچی کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچی کے والد کو نتائج کی دھمکیاں دینے والے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔