اسلام آباد ڈرامہ ملزم سکندر حیات کو والدہ نے عاق کر دیا

سکندر گھر والوں کو تنگ کرتا تھا اور لڑائی جھگڑا معمول کی بات تھی، والدہ


ویب ڈیسک August 18, 2013
سکندر گھر والوں کو تنگ کرتا تھا اور لڑائی جھگڑا معمول کی بات تھی، والدہ فوٹو: اے پی پی/ فائل

اسلام آباد ڈرامے کے مرکزی کردار سکندر حیات کی والدہ نے بیٹے کو عاق کر دیا، کہتی ہیں بیٹا سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتا تھا۔

حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے بلقیس اختر نے بتایا کہ ان کی سکندر اور اس کی بیوی سے بول چال پہلے سے ہی بند تھی، سکندر گھر والوں کو تنگ کرتا تھا اور لڑائی جھگڑا معمول کی بات تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں اس نے اسلحہ کہاں سے لیا۔

سکندر کی والدہ نے بتایا کہ دبئی میں مقیم سکندر کی بیوی فاطمہ کبھی پاکستان نہیں آئی، اس کا بیٹا یوسف جیل میں ہے جب کہ بیٹی کو فاطمہ کے رشتہ داروں نے گود لے رکھا ہے۔ بلقیس بیگم نے وزیراعظم اورچیف جسٹس سےمطالبہ کیا ہےکہ سکندرکوسخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں