انضمام الحق ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کا سوال گول کر گئے

جہاں تک ذمہ داری قبول کرنے کی بات ہے تو میں قبول نہ بھی کروں تو آپ مجھ پر ڈال ہی دیں گے، چیف سلیکٹر


Sports Reporter April 19, 2019
جہاں تک ذمہ داری قبول کرنے کی بات ہے تو میں قبول نہ بھی کروں تو آپ مجھ پر ڈال ہی دیں گے، چیف سلیکٹر۔ فوٹو: فائل

انضمام الحق ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کا سوال گول کرگئے۔

ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنا چاہیے،اچھا ہو گاکہ آپ کہیں سلیکٹرز نے بہتر ٹیم بنائی، کوچ اور کپتان نے میدان میں اس کو اچھے انداز میں کھلایا، باقی جہاں تک ذمہ داری قبول کرنے کی بات ہے تو میں قبول نہ بھی کروں تو آپ مجھ پر ڈال ہی دیں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ معاہدہ 29اپریل کو ختم ہونے کی بات ہورہی ہے، فی الحال تو ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھیں،اگلی باتیں بعد میں دیکھتے رہیں گے۔