سعودی عرب سے غیرقانونی طورپرقیام پذیر59 پاکستانی باشندے ڈیپورٹ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2019
بے دخل پاکستانیوں کوخصوصی طیارے کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا: فوٹو: فائل

بے دخل پاکستانیوں کوخصوصی طیارے کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: غیرقانونی طورپرقیام پذیر59 پاکستانی باشندے ڈیپورٹ کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب سے غیرقانونی طورپرقیام پذیر59 پاکستانی باشندے ڈیپورٹ ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے نیواسلام آبادائیرپورٹ پہنچایا دیا گیا۔

ڈیپورٹ ہونے والے باشندوں کوامیگریشن حکام نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔