ہمسایہ ممالک کے ساتھ باڑ لگانا مسائل کاحل نہیں، فضل الرحمان

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 20 اپريل 2019
یہ جعلی حکومت ہے جسے عوام کی حمایت حاصل نہیں، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

یہ جعلی حکومت ہے جسے عوام کی حمایت حاصل نہیں، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

پشارو: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باڑ لگانا مسائل کاحل نہیں، افغانستان اورایران ہماری قومیتوں سے براہ راست رابطے کررہے ہیں۔

پشاور میں  پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک معاشی اوراب سیاسی بحران کاشکارہے، یہ جعلی حکومت ہے جسے عوام کی حمایت حاصل ہے نہ ان میں  حکومت کرنے کی اہلیت ہے، وزراء کو ناکامی کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا اور نئے لوگ لائے گئے،وزارت داخلہ توعمران خان کے پاس تھی مطلب وہ بھی ناکام تومستعفی کیوں  نہیں ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں  ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہے اس لیے عمران مستعفی ہوں اورنئے انتخابات کرائے جائیں، مہنگائی آخری حدود کو چھو رہی ہے، غرباء کاجینا محال ہوگیا ہے، معیشت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے یہ حکومت بجٹ پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، آئی ایم ایف بجٹ پیش کرے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہاکہ پورے ملک میں  امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے،سترہ سالہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کاکیافائدہ ہوا؟تجاوزات کی آڑمیں  لوگوں  کے گھرگرائے جارہے ہیں ,8 ماہ میں یومیہ 15 ارب کاقرضہ لیاگیا،چندماہ میں  جوقرضہ لیاگیاتیس سالوں  سے زائدہے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں  کہ یہ پیسہ کہاں  گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔