- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
ورلڈ کپ میں بہترین نتائج کے لیے جان لڑادیں گے، محمد حفیظ
لاہور: قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اچھا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ جا رہا ہوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم کی جیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکوں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولہ سترہ سالہ کیریئر میں اوپنر کھیلا ہوں ،اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے میں زیادہ بہتر محسوس کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اوورزکھیلوں تاکہ ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیل سکوں، موجودہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے چوتھی پوزیشن پر کھیلنے کے لئے کہا ہے یہ رول بھی احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میری سرجری کا ایشو آیا جس کی وجہ سے سے 9 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوا تاہم میری انجری بہت اچھے طریقے سے ہینڈل ہوئی، ورلڈ کپ تک مکمل طور پر فٹ ہو جاؤں گا۔ بھارتی کھلاڑی سہواگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ان کے بیان پر جواب نہیں دینا چاہتا ہوں، سہواگ کے بیان پر ہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں، کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ پاک بھارت میچز شائقین کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔