- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
کراچی: پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ماضی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے، ان پر واضح کیا گیاکہ کسی صورت اجنبی شخص سے ملاقات نہ کریں، تحفہ لینے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ہوٹل سے باہر جانا ہو تو پہلے ٹیم منیجر سے اجازت لیں اور سیکیورٹی آفیسر کو آگاہ کریں،گروپس کی صورت میں جانے کو ترجیح دیں، میڈیا منیجر کی اجازت کے بغیر کسی صحافی سے بات نہ کریں۔
واضح رہے کہ برطانوی میڈیا ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کے بارے میں منفی خبروں کی تلاش میں رہتا ہے،ماضی میں بال ٹیمپرنگ، اسپاٹ فکسنگ سمیت مختلف تنازعات سامنے آ چکے ہیں، ورلڈکپ کپ کے دوران بھارت سمیت دنیا بھر کے صحافی بھی انگلینڈ آئے ہوئے ہوں گے، اس لیے زیادہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، گذشتہ برس لارڈز ٹیسٹ کے دوران ’’اسمارٹ واچز‘‘ کا تنازع سامنے آیا تھا۔
بطور سیکیورٹی آفیسر میجر (ر) اظہر ٹیم کے ساتھ سائے کی طرح موجود رہیں گے، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے بھی کم استعمال کا کہا ہے، وہ صرف اچھی کارکردگی پر ایک دوسرے کو سراہنے جیسے پیغامات ہی جاری کر سکیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انگلینڈ روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی ٹیم مینجمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔ اس سے قبل یو اے ای میں آسٹریلیا سے سیریز کے دوران عمر اکمل رات تین بجے ہوٹل واپس آئے تھے، جس پر انھیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی واقعے کے تناظر میں بورڈ چیف نے آئندہ سخت ایکشن کی ہدایت دی۔
اس سے قبل جب قومی ٹیم نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی تو انھوں نے بھی سب سے یہی کہا تھاکہ وہ ملک کے سفیر ہیں لہذا کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے بدنامی کا سامنا کرنا پڑے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔