بورڈ نے راشد کے الزام کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیدیا

راشد لطیف کو بغیر ثبوت کے اتنی بڑی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پی سی بی


Sports Reporter August 21, 2013
ی سی بی نے بھارتی بکی کی میزبانی کے حوالے سے راشد لطیف کے الزام کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے بھارتی بکی کی میزبانی کے حوالے سے راشد لطیف کے الزام کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیدیا۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ راشد لطیف جیسا کرکٹر اس نوعیت کا بیان جاری کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے خلاف 2005اور اگلے سال انگلینڈ سے سیریز کے دوران ایک بھارتی بکی پی سی بی کا مہمان رہا، بورڈ ترجمان کی طرف سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہاگیاکہ سابق کپتان کا الزام بے بنیاد اور احمقانہ ہے۔



یہ ناقابل یقین ہے کہ ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان نے اس طرح کا بیان جاری کیا، انھیں بغیر ثبوت کے اتنی بڑی بات نہیں کرنا چاہیے تھی، ترجمان نے ملک اور کرکٹ بورڈ کے وقار کو مجروح کرنے والے غیر ذمہ دارنہ بیان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔