- الشفا اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 49 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
- بنگلہ دیش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، آسمانی بجلی گرنے سے 74 ہلاکتیں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے
- سانحہ نو مئی کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
- کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر
- اپنے کیخلاف کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید
- زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلیے پُرعزم ہیں؛ امریکا
- وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
- 9 مئی کے ورغلائے لوگوں کو پہلے ہی شک کا فائدہ دے دیا، اصل مجرم کو حساب دینا ہوگا، آرمی چیف
- نو مئی: پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا
- توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی والوں کو ایسی سزا دیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
کراچی میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور گرد و نواح میں آئندہ ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ یکم سے 3 مئی تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسئیس تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شہر اور گرد و نواح میں سمندری ہواؤں کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ کے دوران خصوصاً دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں، گرمی میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، جسم کو گیلا رکھیں اور حتی الامکان نہانے پر توجہ مرکوز رکھیں.
سیمی جمالی کے مطابق گرمی کے شکار مریضوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں جن میں 50 بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ کا قیام بھی ہے جس میں ٹھنڈک کا غیر معمولی چلرسسٹم نصب ہے۔ یہ 50 بستر شعبہ ایمرجنسی کے 150 بیڈز کے علاوہ ہیں جبکہ پورے اسپتال میں شدید گرمی کے دنوں میں منرل واٹر کا بھرپور انتظام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔