وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات

دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ میں دوطرفہ تعلقات اورافغان مفاہمتی عمل پربات چیت


ویب ڈیسک April 29, 2019
دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ میں دوطرفہ تعلقات اورافغان مفاہمتی عمل پربات چیت فوٹو:دفترخارجہ

CAIRO: وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات شروع ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال بشمول افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1122740186478186496

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی وفد مشاورتی عمل کے لیے پاکستان آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ میں اہم معاملت پر بات چیت کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں