کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈبطوراین ٹی این استعمال کرنے کی اجازت

نیشنل ٹیکس نمبر کی جگہ نادراکی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ کو بھی نیشنل ٹیکس نمبر کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔


Numainda Express August 21, 2013
تمام کاروباری یونٹس کو اپنے کاروباری مراکز پر نیشنل ٹیکس نمبر بھی آویزاں کرنا ہونگے اور خلاف ورزی کی صورت میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ نیشنل ٹیکس نمبر کی جگہ پر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو بھی نیشنل ٹیکس نمبر کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔



اس کے علاوہ تمام کاروباری یونٹس کو اپنے کاروباری مراکز پر نیشنل ٹیکس نمبر بھی آویزاں کرنا ہونگے اور خلاف ورزی کی صورت میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔