اپریل میں امریکی ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ

بھارتی روپیہ کی قدر7 پیسے کے اضافے سے 2 روپے 5 پیسے کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے


ویب ڈیسک May 01, 2019
ایک ماہ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 140 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 141.39 روپے کا ہوگیا۔: فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019 کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طورپر 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019 کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ایک ماہ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 140 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 141.39 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں اپریل کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں70 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 142 روپے 60 پیسے سے گھٹ کر 141 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں اپریل کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قدر 80 پیسے گھٹ کر 185روپے، یوروکرنسی کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 10 پیسے، اماراتی درہم کی قدر 15 پیسے گھٹ کر 38 روپے 95 پیسے ہوگئی، تاہم اس دوران بھارتی روپیہ کی قدر7 پیسے کے اضافے سے 2 روپے 5 پیسے کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں