نواز شریف کی زرداری اور خورشید شاہ سے ملاقاتیں چیئر مین نیب کیلیے نئے نام دینے پر اتفاق

صدرسے سزائے موت کے قیدیوں ودیگرامورپرگفتگو،مفاہمت کی سیاست کوفروغ دینے کا فیصلہ


Numainda Express August 23, 2013
اسلام آباد:صدر زرداری اوروزیراعظم نوازشریف ملاقات کے دوران گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم میاںنوازشریف کے درمیان جمعرات کی شام میں ایوان صدرمیں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے بھی انکی رہائشگاہ پرملاقات کی اورخورشیدشاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پران سے تعزیت کی۔

وزیراعظم اورخورشید شاہ کی ملاقات میں چئیرمین نیب کی تقرری پرمشاورت ہوئی جبکہ خواجہ ظہیراوررانابھگوان داس کی جگہ نئے نام پراتفاق کیاگیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اوراپوزیشن دوبارہ 2، 2نام دینگے اوراس پراتفاق رائے پیداکیاجائے گاجبکہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری بھی اتفاق رائے بھی کی جائیگی۔ وزیراعظم صدرمملکت کی طرف سے مختلف ممالک کے سفیروں کے اعزازمیں دیے گئے الوداعی عشایے میں شرکت کے لیے ایوان صدرآئے تھے ملاقات آدھاگھنٹہ سے زائددیرجاری رہی،ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزاپرعملدرآمداوردیگرکئی امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیاکہ ملک میں مفاہمت اورہم آہنگی کی سیاست کوفروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔



صدر زرداری نے وزیراعظم کے صدارت کے لیے نامزدامیدوارممنون حسین کی کامیابی پرنوازشریف کومبارکباددی وزیراعظم نے صدرکوحکومت کی مختلف پالیسیوں لوڈشیڈنگ میں کمی اورکابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اورخورشید شاہ کی ملاقات کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے،ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین نیب کے لیے خواجہ ظہیرکانام واپس لیااورخورشیدشاہ سے مزید 2نام مانگ لیے اس موقع پرخورشید شاہ نے کہاکہ وہ اناکامسلہ نہیں بناناچاہتے،قحط الرجال ہے نیانام ڈھونڈناپڑے گا ۔وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر میں آئینی ترمیم کے ذریعے نگران وزیراعظم کے کرداراورحدودکاتعین کیے جانے پربھی اتفاق ہوا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہوگی وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کا اجلاس مزید ایک ہفتے تک جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاہے ۔اپوزیشن لیڈرصدرزرداری کی مدت ختم ہونے سے قبل پارلیمنٹ مئیں صدرکے خطاب پربحث مکمل کراناچاہتے ہیں اس لیے اب قومی اسمبلی کااجلاس جوآج ختم ہوناتھامزید جاری رکھنے پربھی اتفاق ہوا۔ بعدازاں وزیراعظم نے صدرکی طرف سے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے عشایے میں شرکت کی جس میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،اپوزیشن لیڈرخورشیداحمدشاہ اوربڑی تعدادمیں ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔علاوہ ازیںصدر زرداری سے چین کے سفیرسن وائیدونگ نے جمعرات کوایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرنے چینی سفیر کے اعزازکے ظہرانہ بھی دیا۔علاوہ ازیں صدرزرداری سے اسپیکرقومی اسمبلی سرداریازصادق نے بھی ملاقات کی ۔