سیکیورٹی فورسز کی فتنۃ الہنوستان کیخلاف کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنےمصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا


ویب ڈیسک September 25, 2026

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جب کہ  ضلع کیچ کےعلاقے مزابند رینج میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنےمصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔