قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور 14 ماہ کی بچی شہید

اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے دفاتر کو نشانہ بنایا اور ایک کثیر المنزلہ عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا


ویب ڈیسک May 05, 2019
اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 10 بچے اور 3 خواتین شدید زخمی ہوئی تھیں۔ فوٹو : فائل

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی حاملہ خاتون اور ایک 14 ماہ کی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی حاملہ خاتون اور ایک 14 ماہ کی بچی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

غزہ کی پٹی پر جمعہ کے روز اپنے گھروں کو واپسی مہم کے تحت ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کی جانب مارچ کیا اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

https://twitter.com/AseelSafi7/status/1124977906629914624

دوسری جانب آج اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر متعدد میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 58 سالہ اسرائیلی شہری اور 80 سالہ خاتون زخمی ہوئیں جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اپنے گھروں کو واپسی مہم کے تحت 57 ویں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کو براہ راست گولیاں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں