میشا شفیع کے بھائی کا بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے نام نکالنے کا مطالبہ

تقریب میں طلال قریشی اور میں نہ تو شرکت کر رہے ہیں نہ ہی ہم اس ایوارڈ کی تائید کریں گے، فارث شفیع


ویب ڈیسک May 08, 2019
تقریب میں طلال قریشی اور میں نہ تو شرکت کر رہے ہیں نہ ہی ہم اس ایوارڈ کی تائید کریں گے، فارث شفیع۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ میشا شفیع کے بعد اُن کے بھائی فارث شفیع نے بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنے گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

می ٹو مہم کی وجہ سے بہت سے فنکاروں نے اظہار مذمت کے طور پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور میشا شفیع اُن فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا جب کہ اب اُن کے بھائی نے بھی بہن کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/officialfaris/status/1125876435833565185

فارث شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا گانا جسے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین گانے کے لئے نامزد کیا گیا ہے اسے نامزدگی کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔ اس تقریب میں طلال قریشی اور میں نہ تو شرکت کر رہے ہیں نہ ہی ہم اس ایوارڈ کی تائید کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہراسانی الزام کے بعد علی ظفر اور میشا کے درمیان واٹس اپ گفتگو منظر عام پر آگئی

واضح رہے کہ میشا شفیع کے بعد اب تک بہت سے فنکاروں نے جنسی ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔