3 روز تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

چند علاقوں میں بوند ا باندی بھی ہوئی ، تندوتیزہواؤں کاسلسلہ آج(جمعہ)تک برقرار رہ سکتا ہے۔


Staff Reporter May 10, 2019
گزشتہ روز گردآلودہوائیں بھی چلیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

تندوتیز ہواؤں کا سلسلہ آج(جمعہ)تک برقرار رہ سکتا ہے، مغربی سلسلے کی وجہ سے شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب چند علاقوں میں بوندا باندی ہوئی،36گھنٹوں سے چلنے والی تیز ہواؤں کا زورآج(جمعہ)کوٹوٹ جائے گا۔

جمعرات کے روز کو درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوامیں نمی کاتناسب صبح کے وقت 74فیصد اور شام کو 66فیصد رہا اور شہر میں کچھ وقت کے لیے گردآلودہوائیں بھی چلیں۔

مقبول خبریں