- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
جعلی شادیاں، چین سے 20 متاثرہ لڑکیوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا، پاکستانی سفارت خانہ
اسلام آباد: بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات پراب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کوپاکستان واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے معاملے سے متعلق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات پر اب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کو پاکستان واپس بھجوایا جاچکا ہے۔
غریب والدین نے سہانے دنوں کے خواب دیکھ کرجگرکے ٹکڑوں کوہزاروں میل دوربھیج دیا لیکن وہاں پہنچ کرجب ان لڑکیوں کوپتا چلا کہ ان کے ساتھ کی گئِیں شادیاں فراڈ سے زیادہ کچھ نہیں توجیسے انکے سارے خواب بکھر کررہ گئے۔
پاکستان سے شادی کرکے لائی گئی لڑکیوں کوچین میں غلط کاموں پر مجبورکیا جاتا اور جو اس کے لیے راضی نہ ہوتی اسے اعضاء نکالنے کی دھمکیاں دی جاتیں۔ معاملہ درجنوں شکایات کی صورت متعلقہ اداروں تک پہنچا تو ایف آئی اے بھی حرکت میں آگئی۔ لاہورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے جوہرٹاؤن سے دوپاکستانی سہولت کارسمیت 11 چینیوں کو حراست میں لیا۔
گزشتہ روزبھی اسلام آباد ایئرپورٹ پرلاہورکی سمرن اس کے چینی شوہر، راولپنڈی کی ربیعہ اوراسکے چینی شوہرکے علاوہ ایک اورلڑکی معصومہ کوچین جانے سے روک لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی چینی سفارتخانے نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی اسکینڈل میں گرفتار چینی نوجوانوں سے متعلق کہا تھا کہ پاکستان اپنے قانون کے مطابق ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔