جعلی اکاؤنٹس کیس نیب نے آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کرلیا

آصف زرداری کو ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، نیب ذرائع


ویب ڈیسک May 12, 2019
آصف زرداری کو ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، نیب ذرائع

ISLAMABAD: نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو 16 مئی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، آصف زرداری کو 16 مئی کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کیا تھا لیکن آصف علی زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے 15 روز کی مہلت مانگی تھی تاہم نیب نے 15 روز کی مہلت دینے سے انکار کردیا ۔

مقبول خبریں