پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2019
ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ ینگ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی کام شروع کردیا ہے: فوٹو: فائل

ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ ینگ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی کام شروع کردیا ہے: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت پرپنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کردی۔ جس کے بعد تینوں الائیڈ اسپتالوں ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال اوربے نظیربھٹواسپتال میں اوپی ڈی سروسزبحال کردی گئیں ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں اورلواحقین کوشدید پریشانی کا سامنا رہا تاہم اب ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ ینگ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں 9 روزتک اوپی ڈی سروسزبند رہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔