بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے، آصف زرداری  

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2019

بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر باعث تشویش ہے، زرداری: فوٹو: فائل

بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر باعث تشویش ہے، زرداری: فوٹو: فائل

 کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔

پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔