کراچی میں سفاک ملزم کا 5 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2019
ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے، رپورٹ ۔ فوٹو:فائل

ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے، رپورٹ ۔ فوٹو:فائل

کراچی: ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 کے روبرو کم سن بچیوں سے زیادتی سے متعلق سماعت ہوئی، پولیس نے 5 مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک سال کے میں بچوں سے زیادتی کے 3 ہزار 832 واقعات ریکارڈ

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف، سکھن، قائد آباد و دیگر تھانے درج ہیں، پولیس نے ان مقدمات میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا، عدالت ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کو رہا کرنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل غلام عباس نے موقف اپنایا کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے جو کم سن بچیوں سے زیادتی کرتا رہا ہے، عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔