ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔