اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019

شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندران کے کرپٹ لیڈربولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اورقومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔