ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات، پاکستان کابھارتی اعتراضات پر بھرپور جواب

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی فوٹو: فائل

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی فوٹو: فائل

بیجنگ .: پاکستان نے چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کےدرمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں امریکا، چین، بھارت، جرمنی، آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی اور برطانیہ سمیت 12 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے خلاف بھارت ایف اے ٹی ایف میں 6 رکنی وفد لایا، جس میں کسٹم، بینکنگ اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی اور کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام پربریفنگ دی گئی، اس دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔