ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مئ 2019
پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیئے، شان شاہد: فوٹو: فائل

پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیئے، شان شاہد: فوٹو: فائل

 لاہور: معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

اداکارشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالرکی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے، پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیارنہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1129456161646895109

اداکارنے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔ چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔