معاشی بے یقینی؛ اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ؛ ڈالر بھی مزید مہنگا

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا فوٹو: فائل

ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا فوٹو: فائل

 کراچی: ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جب کہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی منفی انداز میں ہوا۔ پیر کے روز جب کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 162 پر تھا تاہم ابتدا میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عنصر غالب رہا اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں شدید مندی کے اثرات زائل ہوئے اور تیزی کا رجحان غالب آگیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 83.92 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار  322 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان بھی جاری ہے اور پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔