عمران خان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، فردوس عاشق

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
کل افطارکے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

کل افطارکے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ کل افطارکے نام پرموروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مارکے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قصیدہ گواوردربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پربیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کردیں گے۔ غلامی میں نہیں جانے دیں گے، عمران خان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان

گزشتہ روزحکومت کے خلاف احتجاج پرمشاورت کے لیے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے گئے افطارڈنرمیں شریک ہوئے تھے جہاں اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔