وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا فوٹوفائل

عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا فوٹوفائل

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 3 جون سے 16 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، جب کہ اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17 اگست سے بحال ہوں گی۔

عموماً ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں لہٰذا عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔