وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17 اگست سے بحال ہوں گی، حکام وفاقی نظامت تعلیمات


ویب ڈیسک May 22, 2019
عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا فوٹوفائل

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 3 جون سے 16 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، جب کہ اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17 اگست سے بحال ہوں گی۔

عموماً ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں لہٰذا عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا۔

مقبول خبریں