پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2019
افغانستان نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

افغانستان نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

کارڈف: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ 

افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کو آج دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلادیش سے مقابلہ کرنا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی ، انتظامیہ بارش ختم ہونے کا انتظار ہی کرتی رہہ گئی اور میچ بغیر ٹاس کے ہی منسوخ ہوگیا۔

افغانستان سے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مشکل پچ پر بیٹسمین بہتر کھیلے لیکن آخر میں 20 رنز کم بنائے،بولرز ابتدا میں وکٹیں حاصل نہیں کرپائے جب کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا لیکن ہمیں کچھ معاملات پر آپس میں بات چیت کی ضرورت ہے،امید ہے کہ ٹیم فارم میں واپس آکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں سرخرو ہونے کی وجہ سے پُراعتماد تھی اور بنگال ٹائیگر بھی افغانستان کی طرح پاکستان کو زیر کرنے کے لیے پر امید تھے لیکن بارش نے ان کی خواہش پوری نہ ہونے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔